آپ کے گھر کی میونسپلٹی میں ووٹنگ

Steg 1 for å stemme
بیلٹ پیپر کا انتخاب کریں جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
Steg 2 for å stemme
.بیلٹ پیپر پر کوئی تبدیلی کریں
Steg 3 for å stemme
بیلٹ پیپر کو موڑ دیں تاکہ پارٹی کا نام اندر کی طرف اور اسٹامپ لگانے والا حصہ باہر کی طرف ہو - اس سے کوئی یہ نہیں دیکھ سکے گا کہ آپ نے کسے ووٹ دیا ہے۔ بیلٹ پیپر کو لفافے یا کسی دیگر کور میں نہ ڈالیں۔
Steg 4 for å stemme
کسی انتخابی عہدیدار کے پاس جائیں، اپنی آئی ڈی دکھائیں اور بیلٹ پیپر پر باہر سے مہر لگوائیں۔ بیلٹ پیپر کے جائز ہونے کے لئے اس پر مہر ہونا ضروری ہے!
Steg 5 for å stemme
بیلٹ پیپر کو بیلٹ باکس میں ڈال دیں۔
بیلٹ پیپرز میں ردوبدل

آپ بیلٹ پیپر میں کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ بیلٹ پیپر میں ردوبدل سے اس بات پر کوئی اثر نہیں پڑتا کہ آپ کا ووٹ کتنا شمار ہوتا ہے۔ تبدیلیاں کرنے کے بارے میں رہنمائی بیلٹ پیپر پر بھی مل سکتی ہے۔
Endre rekkefølge på kandidatene
امیدواروں کی ترتیب میں تبدیلی کرنا
امیدوار کے نام کے بائیں طرف خانے میں ایک )نیا( نمبر درج کریں تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ آپ امیدواروں کو کس ترتیب سے ووٹ دے رہے ہیں۔
Stryke kandidater
امیدواروں کے نام کاٹنا
آپ جس امیدوار کا نام کاٹنا چاہتے ہیں اس کے دائیں طرف خانے میں ٹک کا نشان کریں۔